لکھنؤ: اتر پردیش حکومت اپنی ریاست کے نوجوانوں کو مفت اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ دینے جا رہی ہے اور ان کی تقسیم کے لیے ڈی جی شکتی نام کا ایک پورٹل بنایا گیا ہے۔ جسے جلد ہی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ لانچ کریں گے۔ معلومات کے مطابق دسمبر کے دوسرے ہفتے سے نوجوانوں کو مفت اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس دیے جائیں گے۔ ایک حکومتی بیان کے مطابق، اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس پورٹل کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے اور طلبہ کو مستقبل کی پڑھائی کے لیے مضمون دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ طلباء کو وقتاً فوقتاً ان کے موبائل نمبر اور میل پر اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔