اترپردیش الیکشن : 5 ویں مرحلہ کی آج پولنگ

   

Ferty9 Clinic

۔ 2.24 کروڑ رائے دہندے ، 692 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے
لکھنؤ : اترپردیش اسمبلی انتخابات کے 5 ویں مرحلہ میں اتوار 27 فروری کو ووٹنگ ہوگی ۔ جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ 5 ویں مرحلہ میں 2.24 کروڑ رائے دہندے 692 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔ رائے دہی کا صبح 7 بجے آغاز ہوگا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی ۔ اہم سیاسی جماعتوں بی جے پی ، سماج وادی پارٹی اور کانگریس نے مہم کے آخری لمحات تک رائے دہندوں کو راغب کرنے کی بھر پور کوشش کی ۔ برسر اقتدار بی جے پی کے لیے وزیراعظم نریندر مودی ، وزیرداخلہ امیت شاہ ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے بشمول کئی قائدین نے مہم چلائی ۔ اس مرتبہ بی جے پی کو اکھلیش یادو اور کانگریس کے علاوہ مایاوتی سے بھی سخت مقابلہ ہے ۔ جمعہ کو کانگریس قائدین راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی نے امیٹھی میں مشترکہ ریالی سے خطاب کیا تھا ۔ ریاست کے 12 اضلاع پر مشتمل 61 سیٹوں کیلئے 5 ویں مرحلہ میں مقابلہ ہورہا ہے ۔۔