اترپردیش انتخابات:اتحاد پر جینت چودھری نے دیا بیان, سپا سے چل رہی بات، کانگریس کے ساتھ کوئی بات نہیں

   

لکھنؤ: راشٹریہ لوک دل کے جینت چودھری نے اتر پردیش میں ہاتھرس کے سداباد میں ایک بہت بڑے اجتماع میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں اسٹیج پر جینت چودھری کو پگڑی بھی باندھی گئی۔ اس دوران جینت چودھری نے بی جے پی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ ساتھ ہی آر ایل ڈی حکومت کی انے پر کسانوں کے لیے 12 سے 15 ہزار روپے سالانہ اور آلو کے ریٹ بڑھانے کے ساتھ ساتھ راشن میں 3 کلو آلو فی یونٹ دینے کا وعدہ کیا۔اتحاد پر انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی سے ہماری بات چل رہی ہے۔ کانگریس کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوئی۔