وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لئے گورکھپور سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔ یوگی پہلی بار اسمبلی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے منعقد کی گئی ریلی میں امیت شاہ نے یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت کی ستائش کی۔ شاہ نے کہا، ‘میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ یوگی آدتیہ ناتھ جی نے یوپی کو مافیا سے آزاد کرایا ہے۔ 25 سال بعد یوگی نے یوپی میں قانون کی حکمرانی قائم کی ہے۔ انہوں نے یوپی ریاست کو کورونا سے پاک بنانے کی یوگی کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
