لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی نے راجدھانی لکھنؤ میں اندرا گاندھی پرتشٹھان میں منعقدہ سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یوپی کے نوجوانوں میں وہ طاقت ہے جو 21ویں صدی میں ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو رفتار دے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اگلے 10 سالوں میں یوپی ہندوستان کی ترقی کی طاقت بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے پروگرام میں آئے صنعتکاروں سے کہا کہ یہ ان کے لیے بھی ایک سنہری موقع بھی ہے۔