نئی دہلی:اتر پردیش میں آئندہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق سیاست ایک بار پھر گرم ہوگئی ہے۔ریاستی الیکشن کمیشن نومبر-دسمبر میں الیکشن کروانے کی تیاریوں میں مصروف تھی۔ اس درمیان سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور رامپور سے رکن اسمبلی اعظم خان اور پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے صدر شیو پال یادو کے درمیان دہلی میں ہوئی خفیہ میٹنگ سے ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ حالانکہ پی ایس پی ایل کی طرف سے ایسی کسی بھی ملاقات سے انکار کیا گیا ہے۔