اترپردیش بورڈ کے دسویں اور بارہویں کے امتحانات ملتوی، 15 مئی تک بارہویں تک کے اسکول کالج بند

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یوپی بورڈ امتحانات ملتوی کرنے کا ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اب مئی میں نئی ​​تاریخوں پر غور کیا جائے گا۔ اس سے قبل یوپی بورڈ کے امتحانات پنچایت انتخابات کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے تھے۔ جس کے بعد 8 مئی سے بورڈ امتحانات کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیکن ایک بار پھر یوپی بورڈ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ اب نئی تاریخوں کا اعلان کورونا انفیکشن پر قابو کے بعد ہی کیا جائے گا۔دوسری طرف کلاس ایک سے بارہ تک کے اسکول پندرہ مئ تک بند کرنے کا حکم دیا ہے…