اترپردیش حکومت ریہڑی پٹری والوں کو دے گی ایک ہزار بھتہ ،اب 24 مئ تک رہے گا لاک ڈاؤن

,

   

کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کو موثر طریقہ سے قابو کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھر ویک اینڈ کورونا کرفیو کو 24 مئی صبح سات بجے تک کیلئے بڑھا دیا گیا ہے ۔ اس دوران پہلے کی طرح ہی سبھی پابندیاں نافذ رہیں گی ۔ ضروری خدمات کو چھوٹ ملتی رہے گی ۔دوسری طرف اترپردیش سرکار نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فٹکر دکاندار اور ریہڑی پٹری والوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ بھتہ اور تین مہینے کا راشن بھی دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ہفتہ کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں ہوئی کابینہ میٹنگ نے ریاست میں 24 مئی تک لاک ڈاون بڑھانے کو منظوری دیدی ۔