ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے ،کورونا وائرس کے انفیکشن کی بڑھتی ہوئی رفتار کو دیکھتے ہوئے ، اتر پردیش حکومت نے ریاست کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو 11 اپریل تک پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کے لئے بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے اترپردیش حکومت نے آٹھویں تک کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو 4 اپریل تک بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔
