اترپردیش حکومت کانیافرمان, دینی مدارس کو جاری کیا نوٹس ،ہر دن 10 ہزار کاجرمانہ عائد کرنے کی دی دھمکی 

,

   

لکھنو:جانکاری کے مطابق اترپردیش حکومت کی جانب سے دینی مدارس کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ معاملہ میں اترپردیش حکومت نےمفظر نگر میں کئی مدارس کو نوٹس جاری کرکے دستاویزات بتانے کی ہدایت دی ہے۔ نوٹس میں کہا گیاہے کہ اگر دینی مدارس کی جانب سے اس نوٹس کا جواب نہیں دیاگیا تو محکمہ تعلیم کی جانب سے ہر روز10 روپئے کا جرمانہ عائد کیاجائیگا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اس نئے فرمان کے بعد اترپردیش میں ایک بار پھر دینی مدارس اور ان میں ہونے والی فنڈنگ کو لیکر بحث کی جارہی ہے ۔اتر پردیش حکومت کی جانب سے مدارس کی غیر ملکی فنڈنگ ​​کے غلط استعمال کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل کے بعد سیاست تیز ہو گئی ہے۔ یوپی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے اس معاملے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت یا عہدیداروں کے پاس بدعنوانی کے بارے میں کوئی ان پٹ ہے تو سروے کرایا جائے۔ 25000 مدارس ہیں۔ ان میں سے 16000 رجسٹرڈ اور 8000 غیر رجسٹرڈ ہیں۔