اترپردیش حکومت یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلٰی کیشو پرساد موریہ

   

لکھنؤ: اتراکھنڈ کے بعد اب اتر پردیش میں بھی یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کی بحث شروع ہو گئی ہے۔ اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔ موریہ نے کہا کہ کامن سول کوڈ اس ملک اور اتر پردیش کے لیے ضروری ہے اور اتر پردیش حکومت اس سمت میں سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت میں کہا، ’’ایک ملک میں سب کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے، یہ ضروری ہے۔