منی پور (اترپردیش): ایک خاتون کو زبردستی اغواء کر کے کار میں دو آدمیو ں نے اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔ پولیس بموجب یہ واقعہ 5جولائی کو پیش آیا جب متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسیکل پر نیشنل ہائی وے 91سے گذر رہی تھی۔ منی پور اے ایس پی اوم پرکاش سنگھ نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا رات کے 11بجے متاثرہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سیکل پر جارہی تھی۔ ان دو ملزمین نے شوہر کے آنکھوں میں مرچ پاؤڈر ڈال دیا بعد ازاں انہوں نے خاتون کو کار میں لے کر چلے گئے۔ اس کے ان دونوں نے اس عورت کی عصمت ریزی کی۔ بعد ازاں جب شوہر نے شکایت کرنے کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچا تو پولیس عہددیداروں نے بھی اس کی پٹائی کردی۔
اوم پرکاش سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ کا شوہر شکایت درج کروانے کیلئے بچوان پولیس اسٹیشن پہنچا تو وہاں اس کی پٹائی کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ اے ایس پی اوم پرکاش سنگھ نے بتا یا کہ بچوان پولیس اسٹیشن انچارج راجیش پال اور دو کانسٹبلس کو معطل کردیا گیا ہے۔ مقامی رکن اسمبلی راج کمار نے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔