اترپردیش: دلت آدمی کو شدید زد وکوب، زندہ جلانے کی کوشش

,

   

بارہ بنکی: ایک دلت آدمی کو چار آدمیوں نے مبینہ طور پر شدید زد وکوب کیا او راسے زندہ جلادینے کی کوشش کی گئی۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ شخص اپنے سسرال سے اپنی بیوی کا لانے جارہاتھا۔ اسی دوران چار اعلیٰ ذات کے لوگو ں نے اسے راستہ میں روک لیا اور اس سے اس کی ذات کے بارے میں پوچھنے لگے۔

جب ان لوگوں کو پتہ چلا کہ یہ شخص دلت ہے تو ان لوگوں نے اسے مارنا پیٹنا شروع کردئے اور اس پر پیٹرول ڈال کر جلانے کی کوشش بھی کئے۔ متاثرہ شخص کی بہن ریکھا نے کہا کہ میرے بھائی کو بغیر کسی قصور کے مارا پیٹا گیا۔ مجرمین کو جلد سے جلد گرفتار کیاجانا چاہئے۔ وہ اپنی بیوی کو لانے جارہاتھا۔لکھنؤ کے سیول اسپتال کے سی ایم ایس آشوتوش دوبئے نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو اسپتال میں شریک کروایا گیا ہے۔ وہ 30فیصد جل چکا ہے۔اس حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

ہم بہتر علاج فراہم کرنے کی ہم پوری کوشش کررہے ہیں۔ ملزمین کے خلاف دیوا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ چارمیں سے دو افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ان میں سے ایک کا نام امیش کمار یادو ہے اور دوسرے کا نام کمار یادو ہے۔ جبکہ مزید دو ملزمین مفرور بتائے گئے ہیں۔ تاہم کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔