گوتم بدھ نگر (اترپردیش): سڑک حادثہ میں پیش آئے واقعہ میں ایک کار میں سوار 6افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ5افراد شدید زخمی بتائے گئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کار کنال میں سے ٹکرا گئی۔ اتوار کی رات یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ حادثہ کے فوری بعد متاثرین کو دواخانہ پہنچایاگیا جہاں چھ افراد کو متعلق ڈاکٹرس نے مردہ قرار دیدیا جبکہ پانچ افراد زیر علاج ہیں۔
#Adityanath condoles death of six killed in Gautam Budh Nagar accident https://t.co/NzKPWQ7uiT
— Devdiscourse (@Dev_Discourse) December 30, 2019
ذرائع کے مطابق حادثہ شدید کہر باعث پیش آیا ہیے۔ تاہم ان افراد کی شناخت سامنے نہیں آئی ہیں۔ اسی دوران چیف منسٹر یوگی ادتیہ نارائن نے اس حادثہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں اس حادثہ میں مرنے والوں کے گھروالوں سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے ضلع مجسٹریٹ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ہدایت دی کہ اس طرح کے حساس مقامات پر حادثات سے بچاؤ کے لئے انتظامات کریں۔