اترپردیش: شیعہ وسنی وقف بورڈ کی سی بی آئی جانچ ہوگی: اوقاف وزیر محسن رضا

,

   

لکھنؤ: ریاستی حکومت شیعہ وسنی قف بورڈ میں گھپلے کی سی بی آئی جانچ کروانے جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ سے ملاقات کے بعد وزیر مملکت برائے اوقاف محسن رضا نے جمعرات کو دعوی کیا ہے ہ حکومت بہت جلد سی بی آئی جانچ کی سفارش مرکزی حکومت کو روانہ کرے گی۔ اس کیلئے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے دستاویزی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ریاست میں جب بی جے پی حکومت برسر اقتدار پر آئی تو اس وقت اعلان کیا گیا تھا کہ وقف بورڈ دھاندلیو ں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی لیکن اس پر کوئی عمل آوری نہیں ہوئی۔ دونوں بورڈوں کے چیرمین کو الزامات کے خطوط دئے گئے تھے۔ بعد ازاں حکومت نے سنٹرل وقف کونسل سے شیعہ سنی وقف بورڈ پر لگے الزامات کی جانچ رپورٹ طلب کی۔ محسن رضا نے بتایا کہ میں نے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ سے ملاقات کیا ہوں۔

اور شیعہ سنی وقف بورڈ دھاندلیوں کی تمام تفصیلات سے واقف کروایا ہوں۔ وزیر اعلی یوگی جی نے اس معاملہ میں سی بی آئی جانچ کراونے کا تیقن دیا ہے۔ محسن رضا نے مزید کہا کہ یہ بھی بالکل ٹھیک ہے کہ پہلے بھی سی بی آئی جانچ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن کسی وجہ سے نہیں ہوسکی لیکن اب وزیراعلیٰ نے سی بی آئی جانچ کی منظوری دیدی ہے۔