اترپردیش: طالبا ت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ و بس ڈرائیور کو ہراساں کرنے پر طلبہ پر کیس درج

,

   

پریاگ راج (اترپردیش): اترپردیش کرائم برانچ پولیس نے ایک اسکول کے طلبہ پر طالبات کو چھیڑنے اور طالبات کے فون نمبرات حاصل کرنے کے لئے بس ڈرائیور کو زد کوب کرنے کے جرم میں کیس درج کردیا ہے۔ یہ واقعہ پریاگ راج ضلع کے گورے گاؤں ٹاؤن کے ایک خانگی اسکول میں پیش آیا۔ متاثرہ لڑکیو ں کے والدین اور بس ڈرائیور کی شکایت پر خاطی طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بس ڈرائیور دھرم ویر نے بتایا کہ آٹھ تا دس طلبہ بس میں گھس آئے او رمجھ سے ایک لڑکی کی تفصیلات او راس کے فون نمبر کے بارے میں پوچھنے لگے۔ جب میں نے بتانے سے انکار کردیا تو وہ لوگ مجھے مارنے پیٹنے لگے۔ او ر وہ مذکورہ لڑکی کو دھمکانے لگے۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوگیا۔ سپرینڈنٹ آف پولیس کرائم برانچ اشوتوش مشرا نے بتایا کہ اس شکایت پر کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاطیو ں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔