ایودھیا(اترپردیش): لڑکی کو جنم دینے پر ایک خاتون کو اس کے شوہر نے اسے تین طلاق دیدیا ہے۔ پولیس نے شوہر کے خلاف ایک کیس درج کرلیا ہے۔ یہ واقعہ ایودھیا ضلع میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع نے بات بتائی۔ ذرائع کے مطابق حیدرگنج تحصیل کے جانا بازار کی ساکن زفرین انجم نے 18/اگست کو ایک لڑکی کو جنم دیا۔یہ ان کی دوسری بیٹی ہے۔ لڑکی کی پیدائش سے ناراض شوہر نے زفرین کو تین طلاق دیدیا۔
23سالہ زفرین انجم نے بتایا کہ اس کا شوہر اس پرہمیشہ زیادتی کرتاتھا، وہ مزید جہیز کے لئے ہراساں بھی کیاکرتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی مجھے جسمانی اذیتیں بھی دیا کرتا تھا۔اسی دوران مجھے لڑکی پیدا ہوئی جس سے ناراض ہوکر اس نے مجھے تین طلاق دے دی۔“مہاراج گنج کے رہنے والے استخار احمد سے زفرین کی شادی نومبر 2018ء میں ہوئی تھی۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے۔