حیدرآباد۔ 17 فبروری (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے اترپردیش منتقل کئے جارہے گانجہ کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا جو اڑیسہ سے گانجہ کو خرید کر اترپردیش مدھورا منتقل کررہے تھے۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی کرتے ہوئے ایک کار کو روک لیا اور تین افراد بشمول خاتون سورو سنگھ، رادھا اور جئے پرکاش سنگھ کو حراست میں لیتے ہوئے کار کی تلاشی لی اور کار سے 23 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا۔ کار میں خفیہ طور پر جگہ بناتے ہوئے اس گانجہ کو منتقل کیا جارہا تھا کہ تاکہ پولیس کی تلاشی سے بچا جاسکے۔ تلاشی کے دوران پولیس نے 2 ہزار روپئے نقد رقم کے بعد دو موبائیل فون اور کار کو بھی ضبط کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس مادھاپور زون شلپاویلی نے بتایا کہ تین افراد بشمول خاتون اڑیسہ اور آرا کو وشاکھاپٹنم علاقہ سے اس گانجہ کو 2 ہزار 500 روپئے فی کیلو گرام خرید کر اس گانجہ کو اترپردیش میں 15 ہزار روپئے فی کیلو گرام فروخت کررہے تھے۔ گانجہ منتقلی کے دوران خاتون کو ساتھ رکھا جاتا تاکہ کسی کو شک نہ ہو اور یہ فیملی دکھائی دے۔ ڈی سی پی مادھاپور نے بتایا کہ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔ع