اترپردیش میں”لڑکی ہوں لڑسکتی ہوں” کے نعرے سے جڑی لاتعداد لڑکیاں: پرینکا گاندھی کا دعویٰ

   

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں لاکھوں لڑکیاں “لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں” کے نعرے میں شامل ہو رہی ہیں اور اب وہ ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گی اور اپنے حقوق کے لیے لڑیں گی۔ انہوں نے اتوار کو کہا کہ جھانسی میں اس مہم کے تحت منعقد کی گئی میراتھن میں 10,000 سے زیادہ لڑکیوں نے حصہ لیا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ریاست کی لڑکیاں اس نعرے میں شامل ہو رہی ہیں اور خود کو بااختیار محسوس کر رہی ہیں۔ مسز واڈرا نے ٹویٹ کیا، “سرکاری بسیں اور سرکاری مشینری کو استعمال کیے بغیرآج جھانسی میں 10,000 سے زیادہ لڑکیاں ‘لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں’ میراتھن میں دوڑ کے لیے نکلیں۔ آج ریاست کی ہر ایک لڑکی اس نعرے سے جڑی ہوئی محسوس کر رہی ہیں..