اترپردیش میںپٹرول،ڈیزل پر ویاٹ میں تخفیف

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول و ڈیزل کی ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کے اعلان کے بعد اترپردیش حکومت نے بھی جمعرات کو پٹرول اورڈیزل کے ویاٹ میں تخفیف کا اعلان کیا ہے ۔حکومت نے چہارشنبہ کی رات اپنے فیصلے کا اعلان کیا جس کے بعد ریاست میں پٹرول اور ڈیزل دونوں 12 روپئے فی لیٹر سستے ہوگئے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں کچھ راحت دئیے جانے کے بعد یوپی ملک کا پہلا صوبہ ہے جس نے پٹرول۔ڈیزل کے ویٹ میں تخفیف کا اعلان کیا ہے ۔افسران کے بعد پٹرول 106.96روپئے سے کم ہوکر 94.96 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل98.91 روپئے سے 86.91 روپئے فی لیٹر ہوگیا۔عہدیدار نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول پر 5روپئے اور ڈیزل پر 10 روپئے کی تخفیف کے اعلان کے بعد یوپی حکومت نے بھی بالترتیب 7 روپئے اور 2روپئے فی لیٹر تخفیف کا اعلان کیا ہے ۔ اس طرح پٹرول۔ ڈیزل میں 12 روپئے فی لیٹر کی کمی درج کی گئی ہے ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حال ہی میں کچھ میٹنگوں میں تیل کے ویٹ میں تخفیف پر تبادلہ خیال کیا تھا۔