اترپردیش میں اب کوئی سڑک پر نماز نہیں پڑھتا

   

چیف منسٹر یوگی کے ریمارکس کیخلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
لکھنؤ : کرناٹک میں بنگلور کی انسانی حقوق کی تنظیم نے الیکشن کمیشن سے اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مہاراشٹرا میں ایک انتخابی ریالی کے دوران مسلم کمیونٹی کو نشانہ بناتے ہوئے اشتعال انگیز تقریر کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت کی ہے۔ کلاریون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاء اینڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے گزشتہ ہفتہ کو پالگھر میں یوگی کی متنازعہ تقریر کے خلاف الیکشن کمیشن اور مہاراشٹرا کے چیف الیکشن آفیسر سے شکایت کی ہے۔ تنظیم کے مطابق یوگی کے متنازعہ و اشتعال انگیز ریمارکس سے نہ صرف ملک کے سیکولر تانے بانے کو نقصان پہنچا ہے بلکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بھی خطرہ ہے۔