اترپردیش میں اویسی نے 100 نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا

   

اگلے سال اترپردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سیاسی ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی ہے۔ یوپی انتخابات میں اسدالدین اویسی کی جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) بھی انتخابی میدان میں نظر آئیں گی۔ ایم آئی ایم کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے اتوار کو یوپی انتخابات کے سلسلے میں اعلان کیا کہ ان کی پارٹی 100 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ اویسی کی توجہ اگلے سال ہونے والے یوپی اسمبلی انتخابات پر ہے۔