اترپردیش میں ایک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

   

اترپردیش میں ایک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک

ہردوئی: ملی اطلاع کے مطابق ایک شادی سے واپس انے کے دوران ایک تیزرفتار ٹرک ان کے ٹریکٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک کنبہ کے تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ حادثہ جمعہ کے روز بلگرام – کنوج شاہراہ پر واقع گاؤں پرسولا میں پیش آیا۔

ڈاکٹر سری ناتھ یادو جو سی ایچ سی بلگرام میں تعینات ہیں انہوں نے بتایا کہ “ہلاک ہونے والوں کی شناخت روبی سنگھ (34) اور اس کی دو بیٹیاں گومتی (13) اور انجلی (4) کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں سی ایچ ایس میں مردہ حالت میں لایا گیا۔ چار افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔

حکام نے بتایا کہ ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا تھا اور پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ لیا جس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔