اترپردیش میں ایک 23 سالہ لڑکی کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی

   

مظفر نگر: ایک 23 سالہ خاتون کے ساتھ بار بار ایک ایسے شخص نے زیادتی کی جس نے مجرمانہ فعل کی ویڈیو بھی بنائی اور فوٹیج کو عام کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

یہ واقعہ ضلع شاملی میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اپنے بھائی کو دوپہر کا کھانا دینے کے لئے کھیتوں میں گئی تھی اسی وقت اسکے قریب رہنے والے دانویرنامی شخص نے پندرہ دن قبل اسے اغوا کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اسے ایک گھر لے گیا اور بار بار زیادتی کی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ دنویر کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔