اترپردیش میں بی جے پی کی ریلی میں روزگار کے معاملے پر نوجوانوں نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو گھیرا

   

Ferty9 Clinic

اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات زوروں پر ہیں۔ تمام پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ بی جے پی کی جانب سے گونڈا میں اس کے اسٹار پرچارک، ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے لیے ایک انتخابی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ گونڈا کی اس انتخابی ریلی میں راج ناتھ سنگھ کو روزگار کے معاملے پر نوجوانوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔ نوجوانوں نے روزگار کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔نوجوانوں کا مطالبہ وزارت دفاع سے بھی تھا۔ وہ فوج میں بھرتی شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ راج ناتھ سنگھ نے حالات کو کسی طرح سنبھالا اور نوجوانوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔