اترپردیش میں تقریب حلف برداری سے قبل آر ایل ڈی کو بڑا جھٹکا ریاستی صدر نے دیا استعفیٰ

   

Ferty9 Clinic

اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت، ایس پی اتحاد کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ اس کے بعد ایس پی اتحاد میں شکست کو لے کر منتھنی جاری ہے، جس کو لے کر طرح طرح کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔ دوسری طرف منتھن کے درمیان راشٹریہ لوک دل کو بڑا جھٹکا لگا ہے آر ایل ڈی کے ریاستی سربراہ مسعود احمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ شکست کی وجوہات بھی بتائی گئی ہیں۔ مسعود احمد نے جینت اکھلیش یادو کے لیے ایک کھلا خط لکھا ہے اس خط میں ان وجوہات پر زور دیا گیا ہے، جن کی وجہ سے یہ اتحاد یوپی انتخابات میں فلاپ ثابت ہوا۔ سب سے بڑا الزام یہ لگایا گیا ہے کہ ٹکٹیں الیکشن سے پہلے فروخت کی گئیں۔