عام آدمی پارٹی (عاپ) لیڈر و دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کل یہاں اعلان کیا کہ اترپردیش میں ان کی پارٹی کی حکومت بننے پر دہلی کی طرح اترپردیش میں بھی 300 یونٹ تک بجلی کے بل معاف کر دئے جائیں گے ۔ منیش سسودیا نے جمعرات کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ پارٹی کی حکومت بننے پر 24 گھنٹوں کے اندر 300 یونٹ تک گھریلو بجلی مفت کردی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے عام عوام مہنگی بجلی سے پریشان ہیں اور دہلی کی طرح بجلی کے مہنگے بوجھ سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ کسان بہت دکھی ہیں کیونکہ ان کے فصل کی قیمت تو یوگی حکومت نے نہیں بڑھائے الٹے بجلی بہت مہنگی کردی ۔
