اترپردیش میں خواتین کو نشانہ بنانے والا شخص گرفتار

   

گریٹر نوئیڈا: یو پی کے گریٹر نوئیڈا میں فائرنگ کے تبادلہ کے دوران 2019ء سے کئی کیسوں میں پولیس کو مطلوب ’’سیریل ریپسٹ‘‘ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ ملزم سنسان سڑکوں پر خواتین کو نشانہ بناتا تھا۔ انہیں جھاڑیوں میں لے جاکر اچانک ان پر حملہ کردیتا تھا۔ ڈی سی پی وومن سیفٹی ورندا شکلا نے کہا کہ اسے فبروری میں جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔ وہ چار عصمت ریزی کے کیسوں میں ملوث تھا۔