نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز آلٹ نیوز کے کو فاونڈر محمد زبیر کو بڑی راحت دیتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں ان کے خلاف دائر پانچ ایف آئی آر میں فی الحال ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی معاملے کی اگلی سماعت 20 جولائی کے لئے مقرر کردی گئی۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ایک کے بعد ایک ایف آئی آر درج ہونا پریشان کرنے والا ہے۔اس سے قبل محمد زبیر نے اپنے خلاف اترپردیش میں درج سبھی 6 ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں کہا کہ ان کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 298A اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہے، جس میں زیادہ سے زیادہ تین سال کی سزا کا التزام ہے، تو ایسے جانچ کا کیا مطلب ہے۔