این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش میں پاپولیشن کنٹرول ایکٹ کی پیروی کرنے والے بی جے پی کے 304 ارکان اسمبلی میں سے 152کے تین سے آٹھ بچے ہیں۔ 8 بچوں کے والد بی جے پی کے اتحادی ‘اپنا دل’ کے ایم ایل اے ہریرام نے بھی عالمی یوم آبادی کے موقع پر ٹویٹ کیا ہے ، جس میں لوگوں کو کم بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایک ایم ایل اے بھی ہیں جنہوں نے چھ بیٹیاں پیدا کیں ، پھر آخر کار اجمیر شریف میں منت ماننے کے بعد ایک بیٹا پیدا ہوا۔ یوپی لاء کمیشن نے بچوں کے دو قانون کا مسودہ تیار کیا اس میں دو سے زیادہ بچوں والے والدین کو سرکاری سہولیات فراہم نہ کرنے اور پنچایت انتخابات لڑنے پر پابندی کی بات کی جارہی ہے۔