اترپردیش میں دوسرے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری ،20کی موت

   

لکھنؤ27ستمبر(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں دوسرے دن بھی مسلسل بارش کی وجہ سے اس سے متعلق حادثات میں ریاست میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 20سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ۔اس کے علاوہ 30سے زیادہ مویشیوں کے بھی مرنے کی اطلاع ہے ۔سرکاری ذرائع نے جمعہ کویہاں بتایاکہ ریاست میں ہورہی بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر حادثے پیش آئے ہیں ۔حکومت نے ضلع مجسٹریٹوں کو فورا متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔