سنگرولی ۔ یکم / مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع سنگرولی میں دو مال بردار ٹرینوں میں تصادم ہوا ۔ اس واقعہ کے بعد ریلوے کے کئی ملازمین کے دب جانے کی اطلاع ہے ۔ ریلوے عہدیدار اور پولیس مقام پر پہونچ گئی اور بچاؤ کاری کام انجام دیا ۔ دونوں ٹرینوں کو شدید نقصان ہوا ہے ۔ ایک ٹرین میں کوئلہ بھرا ہوا تھا اور مخالف سمت سے آنے والی ٹرین خالی تھی ۔ بیدھن پولیس اسٹیشن علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد ٹرین سرویس متاثر رہی ۔