اترپردیش میں دھماکوں کی دھمکی کے الزام میں ایک شخص گرفتار

   

دیوریا: اتر پردیش کے ماگ میلہ اور دیوریا مہوتسو میں دھماکے کرنے کی سوشل میڈیا پر دھمکی دینے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ دھمکی امیز پیغام بدھ کے روز پوسٹ کیا جو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگیا۔

رام پور کارخانہ پولیس تھانہ انچارج کو دھمکی کا اسکرین شاٹ ملا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

معلوم ہوا کہ یہ پیغام پہلی بار سوشل میڈیا پر وشنو پور چیرکیہ کے رہائشی ناصرالدین انصاری کے فون نمبر سے شائع کیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر ٹی جے سنگھ نے بتایا کہ انصاری کو فورا گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسے عدالت میں پیش کیا گیا اور جیل بھیج دیا گیا۔