شاہ جہاںپور۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں ایک خاتون نے جمعرات کو سڑک پر بچے کو جنم دیا جب وہ ایک سائیکل پر کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کو منتقل کی جارہی تھی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس (رورل) اپرنا گوتم نے کہا کہ سکندرپور کراسنگ کے قریب 9 اپریل کی شام رگھوناتھ گاؤں کی ایک خاتون زچگی کیلئے اپنے شوہر کے ساتھ سائیکل پر بیٹھ کر مدنا پور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر جارہی تھی کہ اچانک دردِ زہ میں مبتلا ہوگئی اوردرمیانی راستہ میں سڑک پر لڑکی کو جنم دیا۔