اترپردیش میں زیر سماعت مقدمہ کا ایک قیدی دل کی بیماری کی وجہ سے فوت ہوگیا
مظفر نگر: اترپردیش کے مظفر نگر ڈسٹرکٹ جیل میں زیر سماعت زیر قید ایک قیدی عارضہ قلب کی وجہ سے چل بسا ، حکام نے ہفتے کے روز اس بات کی اطلاع دی ہے۔
ادھیڑ عمر قیدی سندیپ کو نومبر 2019 میں قتل کے ایک کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جمعہ کی شام تکلیف کی شکایت کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔
جیل سپرنٹنڈنٹ اے کے سکسینا نے بتایا کہ ان کا انتقال دل کی بیماری کے سبب اسپتال میں ہوا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔