اترپردیش میں سات ہزار سے زیادہ غیر تسلیم شدہ مدارس، سروے میں ہوا انکشاف

   

نئی دہلی: ریاستی حکومت کے ذریعہ کئے گئے ایک حالیہ سروے میں اتر پردیش میں 7000 سے زیادہ غیر تسلیم شدہ مدارس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ سروے غیر تسلیم شدہ مدارس کو تسلیم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ وہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ تقاضوں کو پورا کر لیں۔ غیر تسلیم شدہ مدارس کی حتمی فہرست ضلع مجسٹریٹس کی جانب سے 15 نومبر تک اپنی رپورٹس پیش کرنے کے بعد ہی جاری کی جائے گی۔ اتر پردیش بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن کے چیئرمین افتخار احمد جاوید نے کہا کہ اصل تعداد کی نشاندہی کرنے کے عمل میں ابھی وقت لگے گا، لیکن جمعرات کی شام تک 75 اضلاع میں تقریباً 7500 ایسے مدارس کا تخمینہ لگایا گیا جن کا سروے ٹیموں نے کیا۔