اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی تاریخی جیت ہوگی: اکھلیش یادو نے کیا دعویٰ

   

Ferty9 Clinic

اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں تین گھنٹے کی دیری سے پہنچے اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ اس اترپردیش سے بی جے پی کا صفایا ہوگا،انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی کے رکن اسمبلی کو عوام گاؤں میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں، گاؤں سے بھگائے جا رہے ہیں، دوڑائے جا رہے ہیں، کوٹے جا رہے ہیں۔ یہ عوامی غصہ ہے جو ووٹوں میں تبدیل ہو کر سماج وادی پارٹی کو ایک تاریخی جیت دلائے گا۔