اترپردیش میں قائد مجلس اسد الدین اویسی اس ماہ 4 اضلاع میں عوامی جلسے کرینگے

   

حیدرآباد: اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اب مجلس اتحاد المسلمین نے بھی میدان میں اترنے کی تیاری شروع کر دی ہے اس کی وجہ سے اب مجلس کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی ریاست میں اپنی سرگرمی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اس کے لیے اب اویسی اکتوبر کے مہینے میں ہی 4 اضلاع میں جلسے کریں گے اور اترپردیش کے انتخابات میں اپنی پارٹی کو بہتر طریقے سے قائم کرنے کی کوشش کریں گے قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی اویسی نے ریاست میں جلسہ عام کر کے بی جے پی حکومت پر شدید حملہ کیا تھا, ساتھ ہی ان پر اقلیتی برادری کے لیے کچھ نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر ہم حکومت میں آئیں گے تو سب کا خیال رکھیں گے۔۔