اترپردیش میں لوک سبھا انتخابات کے لیے سماج وادی پارٹی کا نیا نعرہ، ’80 ہراؤ، بی جے پی ہٹاؤ:اکھلیش یادو

,

   

لکھنؤ:سماج وادی پارٹی 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے ایک نیا نعرہ ’80 ہراؤ، بی جے پی ہٹاؤ’ لے کر آئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اگر 2024 میں بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانا ہے تو اتر پردیش کے ووٹروں کو ریاست کی تمام لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی کی شکست کو یقینی بنانا چاہیے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتر پردیش میں لوک سبھا کی 80 سیٹیں ہیں۔اس سے پہلے جب بی جے پی کے کچھ لیڈروں نے یہ بیان دیا تھا کہ ان کی پارٹی ریاست کی تمام 80 لوک سبھا سیٹیں جیت لے گی، تو اکھلیش نے کہا تھا کہ بی جے پی تمام 80 سیٹیں کھو دے گی۔ بی جے پی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی حکومت جو کہتی ہے وہ نہیں کرتی اور جو کرتی ہے وہ نہیں بتاتی۔ یوپی کے وزیر اعلیٰ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا وعدہ کرتے ہیں، لیکن ان کے دور حکومت میں بدعنوانی اور جرائم کو سرپرستی حاصل ہے۔ ریاست میں بدعنوانی 10 گنا بڑھ گئی ہے۔