اترپردیش میں محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے، 1200 کروڑ روپے کے کالے دھن کا پردہ فاش

   

لکھنؤ: اتر پردیش میں محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں کے معاملے میں محکمہ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس لکھنؤ نے گوشت کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ کارروائی چار دن تک جاری رہی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے کہا ہے کہ 1200 کروڑ روپے کے کالے دھن کا پتہ چلا ہے۔ محکمہ نے کہا ہے کہ لکھنؤ اور اناؤ میں محمد سلیم کی کمپنی رستم فوڈس پرائیویٹ لمیٹڈ، بریلی کی السمامو ایگرو فوڈ پرائیویٹ لمیٹڈ، رہبر فوڈ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ اور محمد سلیم قریشی کی ماریہ فروزن ایگرو فوڈ پرائیویٹ لمیٹڈ پر چھاپے مارے گئے۔