اترپردیش میں پان مسالے کی فروخت پر پابندی ختم

   

Ferty9 Clinic

لکھنو ۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش حکومت نے ریاست میں پان مسالے پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔ تاہم نکوٹین اور تمباکو سے تیار ہونے والی اشیاء پر پابندی برقرار رہے گی۔ یو پی حکومت نے یہ کہتے ہوئے پان مسالے کی فروخت پر پابندی عائد کردی تھی کہ اس سے کورونا وائرس کی وباء پھیلنے سے روکا جاسکے گا۔