اترپردیش میں پلس پولیو مہم شروع، وزیر اعلٰی یوگی نے کہا ہمیں چوکنا رہنا ہوگا

   

لکھنؤ: اتر پردیش میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو پلس پولیو مہم کا آغاز کیا۔ مہم میں ریاست کے 50 اضلاع کے 2.27 کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے پہلے روز 77 ہزار بوتھس پر جبکہ دوسرے دن سے چھٹے دن 15 ہزار مبصرین کی قیادت میں 48 ہزار ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر منعقدہ پروگرام میں 10 بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اس وقت تک چوکنا رہنا ہوگا جب تک اس خطرناک موذی مرض کا دنیا سے خاتمہ نہیں ہو جاتا انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان، افغانستان جیسے ممالک میں پولیو کے انفیکشن کی موجودگی کی وجہ سے ہمارے ملک کے لیے خطرہ ہے۔ اس لیے ہمیں چوکنا رہنا ہوگا اور اس بیماری کے خلاف اجتماعی کوششیں کرنی ہوں گی وزیراعلیٰ نے مختلف مذہبی رہنماؤں اور سماجی تنظیموں کو پلس پولیو مہم میں شامل کرنے کی بات بھی کی ہے۔