اترپردیش میں کئی شہروں میں بخار سے ہونے والی اموات کو لیکر پرینکا گاندھی واڈرا نے یوگی حکومت پر کسا طنز

   

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش کے کئی شہروں میں بخار کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ پرینکا نے پیر کو اس مسئلے پر ایک ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا ، ‘فیروز آباد ، متھرا ، آگرہ اور یوپی کے دیگر مقامات پر بخار کی وجہ سے بچوں سمیت کئی لوگوں کی موت کی خبر افسوسناک ہے۔ یوپی حکومت کو فوری طور پر صحت کے نظام کو اسمارٹ بنا کر اس بیماری کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ بیماری سے متاثرہ لوگوں کے بہتر علاج کے لیے بھی انتظامات کیے جائیں۔