اترپردیش میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کو مل رہی حمایت، مایاوتی،اکھلیش نے دیں نیک خواہشات: سلمان خورشید

   

نئی دہلی : کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘اس وقت اتر پردیش سے گزر رہی ہے۔ یوپی میں یاترا اپنے دوسرے دن پر ہے۔ بھارت جوڑو یاترا کے انچارج اور کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید نے بتایا کہ ریاست میں یاترا کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ خورشید نے بتایا کہ میں نے یوپی کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی سے فون پر بات کی، وہ پہلے ہی نیک خواہشات دے چکی ہیں۔سلمان خورشید نے بتایا کہ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بھی بھارت جوڑو یاترا کی حمایت کی ہے۔ جینت چودھری نے راہل جی سے فون پر بات کی ان کی پارٹی کے کارکنان ان کی حمایت میں آئے ہیں۔ یہ سیاسی سفر نہیں اپوزیشن آپ کے ساتھ ہے۔ ہمیں رام مندر کے مہنت نے بھی سپورٹ کیا ہے، ہم نے دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔یوپی میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا دوسرے دن باغپت کے ماوی کلاں سے شروع ہوئی۔ اس دوران راہل گاندھی کے ساتھ سابق سی ایم ڈگ وجے سنگھ، جے رام ٹھاکر، کنہیا کمار سمیت کئی بڑے لیڈر شامل ہیں۔