نئی دہلی:کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بہت کم وقت باقی ہے، ایسے میں تمام سیاسی پارٹیاں اپنی پوری طاقت انتخابی مہم میں لگا رہی ہیں۔ آج بی جے پی کے کئی بڑے لیڈر انتخابی مہم میں کود پڑے ہیں۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کرناٹک کے مختلف شہروں میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اسمبلی انتخابات سے پہلے کرناٹک کے منڈیا ضلع میں روڈ شو کیا اور پھر عوام سے خطاب کیا منڈیا میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آج کانگریس ترقی کی بات کرتے ہوئے بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے، لیکن ان کی ترقی کی حقیقت کیا تھی، پانچ سالہ منصوبہ… ایک پروجیکٹ بنتا تھا، ایک پانچ- سال کا منصوبہ لاگو کیا جاتا تھا۔ اگلے پانچ سالہ منصوبے میں اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا، تیسرے میں کام مختص کیا گیا۔ چوتھا پانچ سالہ منصوبہ شروع ہوتے ہی وہ منصوبہ دم توڑ جاتا تھا اور یہ منصوبہ کبھی مکمل نہیں ہوتا تھا۔