اترپردیش میں یوگی حکومت نے رات کے کرفیو میں دی راحت،اب بازار رات 11 بجے تک کھلیں گے

   

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا وبا پر قابو پانے کے بعد حالات میں بہتری کے درمیان ریاست کے لوگوں کے لیے راحت کا اعلان کیا ہے انہوں نے ریاست میں نافذ رات کے کرفیو میں ایک گھنٹے کی نرمی دینے کا فیصلہ کیا ہے اس کے بعد اب دکانیں رات 11 بجے تک کھولی جاسکتی ہیں رات کا کرفیو اب رات 11 بجے سے صبح 06 بجے تک نافذ رہے گا ، تازہ ترین صورتحال کے مطابق اترپردیش کے 28 اضلاع کورونا فری ہو گئے ہیں کوویڈ ویکسینیشن کے اہل ریاست کی 45 فیصد آبادی نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے صورتحال میں بہتری کے درمیان وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست بھر میں رات کے کرفیو میں ایک گھنٹے کی نرمی دینے کا فیصلہ کیا ہے رات کا کرفیو اب رات 11 بجے سے صبح 06 بجے تک نافذ رہے گا۔