اترپردیش میں 25.45 لاکھ ووٹرس کا اضافہ: چیف الیکشن کمشنر

   

لکھنؤ: یکم مارچ(سیاست ڈاٹ کام) یو پی کی راجدھانی لکھنؤ میں عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے طویل اجلاس کے بعد آج چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح اترپردیش میں بھی عام انتخابات کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اترپردیش میں ووٹر لسٹ کو نئے سرے سے ترتیب دیئے جانے کے بعد 2017 کی اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں 2545480 نئے ووٹروں کا اضافہ ہوا ہے ۔انہو ں نے بتایا کہ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں اترپردیش میں مجموعی رائے دہند گان کی تعداد 151516412 تھی جو اب بڑھ کر154061892 ہوگئی ہے ۔وہیں 2014 کے عام انتخابات میں ریاست کے مجموعی رائے دہندگان کی تعداد 138749076 تھی۔