کنوج (اترپردیش): اتردیش پردیش پولیس نے سرکاری دواخانہ کے ایک وارڈ بوائے کو گرفتار کرلیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کی۔ متاثرہ لڑکی کے والد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم وارڈ بوائے روی گوتم منگل کے دن لڑکی کو زبردستی ہاسپٹل کی چوتھی منزل لے گیا او راس کی عصمت ریزی کردی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب لڑکی مزاحمت کرنے تو اس نے دھمکی دی کہ وہ اسے چوتھی منزل سے ڈھکیل دے گا۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ اپنی ذاتی صرفہ سے لڑکی کا علاج کروارہے ہیں۔ اسسٹنٹ سپرینڈنٹ آف پولیس کنوج بی کمار نے بتایا کہ ملزم حادثہ کے چند گھنٹے بعد ہی پکڑا گیا۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ لڑکی طبی علاج کے لئے دواخانہ بھیجا گیا ہے۔