اترپردیش: وردی میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے پرپولیس کانسٹبل تنازعہ کا شکار، تحقیقات کی ہدایت جاری

,

   

لکھنؤ: ایک پولیس کانسٹبل نے ٹک ٹاک پر یونیفارم میں ویڈیوز بنانے پر تنازعات کا شکار ہوگئے۔ خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق لکھنؤ کے پی جی آئی پولیس اسٹیشن سے تعلق رکھنے والے محمد عارف نے پولیس یونیفارم پہنے پولیس اسٹیشن میں ٹک ٹاک پر دو ویڈیوز بنائے ہیں۔ پہلی ویڈیو میں وہ میں امیتابھ بچن کی مشہور فلم زنجیر کا مشہور ڈائیلاگ ”یہ پولیس اسٹیشن ہے، تمہارے باپ کا گھر نہیں، جب تک بیٹھنے کو نہ کہا جائے کھڑے رہو۔“

اس پر ویڈیو بنائی۔ دوسری ویڈیو میں وہ ڈائیلاگ بول رہے ہیں ”نہ پولیس والوں کی دوستی اچھی نہ دشمنی اچھی۔“ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) لکھنؤ کلا نیتانی نے کہا کہ پولیس آفیسر کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کئے گئے ویڈیو کی ہم جانچ کررہے ہیں۔ اگر تحقیقات میں واضح ہوجائے کہ پولیس آفیسر ڈیوٹی پر تھا اور یونیفارم پہنا ہواتھا تو ہم ا س کے خلاف کارروائی کریں گے۔

YouTube video

انہوں نے بتایا کہ ہم نے پولیس عہدیدارو ں کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں او رکہا کہ پولیس عہدیدار ڈیوٹی اور یونیفارم پہنے اس طرح کے معاملات انجام نہ دیں۔“ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گجرات میں ایک خاتون پولیس افسرنے بھی پولیس اسٹیشن میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بنائی تھی جس کی وجہ سے انہیں معطل کردیا گیا تھا۔