اترپردیش وزیر کے گھر سے فائرنگ میں ہلاک نوجوان کی نعش دستیاب

   

نئی دہلی : اترپردیش کے لکھنو میں واقع مرکزی وزیر کوشل کشور کے مکان سے ایک 30سالہ نوجوان کی نعش دستیاب ہوئی جسے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا ہے ۔ ڈی سی پی ویسٹ لکھنو کے مطابق مقتول کی شناخت وجئے شریواستو واسطہ کے طور پر کی گئی ہے اور پولیس نے مقام واقع سے ایک لائسنس یافتہ پستول کو ضبط کرلیا جو مرکزی وزیر کے بیٹے کی بتائی جاتی ہے ۔ ڈی سی پی کے مطابق ونئے شریواستو کا فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ پولیس نے اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کرلی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ عہدیداروں کے مطابق جمعہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں مقتول کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہاس کے بھائی کو مرکزی وزیر کی رہائش گاہ ٹھاکر گنج میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے ۔ ان کے مطابق ان کا بھائی اور مرکزی وزیر کا بیٹا آپس میں دوست تھے ، وہیں دوسری جانب مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا ان کا بیٹا گھر میں موجود نہیں تھا ۔معلوم ہوا ہے کہ سرپرگولی لگنے سے شریواستو کی موت ہوئیہے ۔فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ دانستہ طور پر قتل کا واقع ہے یا پھر حادثاتی طور پر یہ گولی لگی ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔